غزہ میں قدس ملین مارچ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328158-غزہ_میں_قدس_ملین_مارچ
فلسطینی ذرائع نے غزہ میں قدس ملین مارچ کی خبر دی ہے جس میں فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں قدس ملین مارچ

فلسطینی ذرائع نے غزہ میں قدس ملین مارچ کی خبر دی ہے جس میں فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجدالاقصی میں دو لاکھ اسّی ہزار فلسطینی نمازیوں کی شرکت کے بعد غزہ میں ملین مارچ شروع کیا گیا۔

اس مظاہرے کے آغاز سے قبل صیہونی فوجیوں نے غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کو بند فوجی علاقہ اعلان کر دیا اور انھوں نے غزہ کے قریب فلسطینی کیمپوں کے سامنے تعینات ہو کر فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

العالم کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے جنوب میں واقع خزاعہ کے علاقے میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے میں شریک فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو مزید آمادہ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔