غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328342-غزہ_کی_صورتحال_پر_اقوام_متحدہ_کا_ہنگامی_اجلاس
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۲:۲۸ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں امریکا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سامنے آنے والی ایسی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی حالیہ فائرنگ میں 4 نہتے فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل مخالف واپسی مارچ میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔