افغانستان: قندوز میں طالبان کا حملہ 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328480-افغانستان_قندوز_میں_طالبان_کا_حملہ_15_سیکیورٹی_اہلکار_ہلاک
افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: قندوز میں طالبان کا حملہ 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔

حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ۔