پرامن واپسی مارچ پر صیہونی بربریت 206 فلسطینی زخمی
Jun ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر کل غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 206 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
گذشتہ 13ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔
ٹیگس