دمشق ایئرپورٹ پر غاصب صیہونی حکومت کا میزائل حملہ
Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
شام کے ٹیلیویژن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
شام کے ٹی وی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دمشق ایئرپورٹ پرکئی میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔بعض ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے اینٹی میزائل سسٹم نے صیہونی حکومت کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔شام کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردگروہوں کی شکست کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شامی فوج کے ٹھکانوں پرگولہ باری اور فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں۔شامی فوج نے بھی صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے کئی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
ٹیگس