دمشق ایئرپورٹ پر غاصب صیہونی حکومت کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i330246-دمشق_ایئرپورٹ_پر_غاصب_صیہونی_حکومت_کا_میزائل_حملہ
شام کے ٹیلیویژن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • دمشق ایئرپورٹ پر غاصب صیہونی حکومت کا میزائل حملہ

شام کے ٹیلیویژن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

شام کے ٹی وی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دمشق ایئرپورٹ پرکئی میزائلوں سے حملہ کیا ہے  ۔بعض ذرائع‏ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے اینٹی میزائل سسٹم نے صیہونی حکومت کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔شام کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردگروہوں کی شکست کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شامی فوج کے ٹھکانوں پرگولہ باری اور فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں۔شامی فوج نے بھی صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے کئی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔