افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں11 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i330356-افغانستان_امریکی_ڈرون_حملے_میں11_افراد_ہلاک
افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں11 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ  ضلع ویگال میں رات گئے اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک  فرد کی عیادت کے لیے اس کے گھر پر موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع یا افغانستان میں موجود امریکی فوج نے تازہ ڈرون حملے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

قبل ازیں فرح صوبے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کردیا واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف افغانستان اور پاکستان میں مظاہرے ہوتے رہتے ہیں اور ان ممالک کے عوام امریکی ڈرون حملوں کو ملک کی ارضی سالمیت کے خلاف سمجھتے ہیں۔