افغانستان میں داعش کا ایک اور جرم
Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
داعشی دہشت گردوں نے افغانستان میں ایک اسکول کے تین محافظوں کے سر قلم کر دیئے۔
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں صوبائی پریس آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ضلع خوگیانی میں پیش آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے مقامی اسکول کے تین محافظوں کو ذبح کرنے کے بعد اسکول کی لائبریری کو بھی نذر آتش کر دیا۔
صوبائی گورنر نے اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی اداروں کو حکم جاری کر دیا۔دہشت گرد گروہ داعش، افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کافی سرگرم ہے جو اب تک متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کا ارتکاب کر چکا ہے۔
دوسری جانب مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ہونے والے ایک دشتگردانہ حملے میں پندرہ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔
ٹیگس