مشرقی افغانستان میں پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکت
Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر طالبان کے کار بم حملے میں کم سے کم پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
افغانستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے بارود سے بھری ہوئی اپنی گاڑی امریکی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں-
افغانستان کے صوبہ لوگر کے پولیس ترجمان شاہ پور عرب نے بتایا کہ یہ حملہ پل علم شہر کے پاد خاب علاقے میں کیا گیا- حملہ اتنا شدید تھا کہ امریکا کی دو بکتر بند گاڑیاں پوری طرح تباہ ہو گئیں-
افغان حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے- لوگر کے صوبائی کونسل کے سربراہ حسیب استانکزئی نے بھی کہا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجی دستہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر کے اپنے اڈے واپس لوٹ رہا تھا۔
ٹیگس