عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331203-عراق_میں_تکفیری_دہشتگردوں_کے_لئے_کوئی_جگہ_نہیں
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق میں وہابی دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق میں وہابی دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کرکوک کے اطراف میں داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے شہداء کا تکفیری دہشت گردوں سے ضرور انتقام لیں گے۔

حیدرالعبادی نے کہا کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی موجودگی ابھی بھی عراق کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔