افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331375-افغانستان_میں_امریکا_کا_ڈرون_حملہ
افغانستان میں امریکا کے تازہ ڈرون حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ

افغانستان میں امریکا کے تازہ ڈرون حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ہمارے نمائندے نے افغان ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے رہائشی علاقے پر امریکا کے ڈرون حملے میں کم سے کم چھے عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ صوبہ ننگر ہار کے گورنریٹ کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا ہے کہ امریکا کا یہ ڈرون حملہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں انجام پایا ۔ اس حملے میں چھے افراد کے مارے جانے کے ساتھ ہی ایک مسجد شہید اور عام شہریوں کی بیس سے زائد موٹر گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔امریکا کے اس ڈرون حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران افغانستان کے صوبوں، لوگر، خوست، پکتیا، ننگر ہار اور نورستان میں امریکی فوجیوں کے حملوں میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔