افغانستان میں بیرونی طاقت داعش کی مدد کررہی ہے، افغان صدر
Jul ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں سرگرم دہشت گر گروہ داعش کی باہر سے حمایت کی جارہی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کو بیرون ملک سے مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی جارہی ہے کہاکہ کابل اس گروہ کو پوری طرح نابود کردینے کا عزم رکھتا ہے۔
اس سے پہلے بھی افغان ذرائع نے کہا تھا کہ افغانستان میں داعش کی امریکا حمایت کررہا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بالاخر طالبان گروہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش قبول کرلے گا۔
افغان صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ٹیگس