مسجد الاقصیٰ کے قریب اسرائیل نے کھدائی شروع کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331609-مسجد_الاقصیٰ_کے_قریب_اسرائیل_نے_کھدائی_شروع_کی
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے قریب محلات امیہ کے اطراف میں پھر کھدائی شروع کردی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ کے قریب اسرائیل نے کھدائی شروع کی

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے قریب محلات امیہ کے اطراف میں پھر کھدائی شروع کردی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق مفتی اعظم فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ہونے والی سرگرمیاں مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچائیں گی، کھدائی کا مقصد شہر کے خدوخال تبدیل کرنا بھی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق کھدائی محلات امیہ کے آس پاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت قدس شہر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے، مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کئے جانے ، فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور اسے امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور عالمی ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔