یمنی فورسز کے حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331892-یمنی_فورسز_کے_حملوں_میں_درجنوں_سعودی_فوجی_ہلاک_و_زخمی
یمنی فورسز اور قبائل کے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کے حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی

یمنی فورسز اور قبائل کے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مختلف محاذوں پر میزائل فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر یمنی فورسز نے عنبرہ علاقہ میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے کیمپ پو ڈرون حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ تین سال سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت سے سعودی عرب کی شکست نمایاں ہوگئی ہے۔