اسرائیلی حملے میں مزید دو فلسطینی شہید
Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی غزہ پر جارحیت میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان فلسطینی صیہونی بستیوں کی جانب آتش گیر پتنگیں اورغبارے بھجوانے میں ملوث تھے۔
تیس مارچ سے شروع ہونے والے واپسی مارچ کے بعد غزہ کے قریب واقع صہیونی بستیوں پر آتش گیر مادے سے لیس غبارے اور پتنگیں چھوڑنے کا عمل اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔
گذشتہ اٹھارہ ہفتے سے جاری واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ بربریت میں اب تک ایک سو پچپن سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سولہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ٹیگس