اسرائیلی جارحیت میں دو فلسطینی شہید، دو زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332771-اسرائیلی_جارحیت_میں_دو_فلسطینی_شہید_دو_زخمی
اسرائیلی فوج کے توپ خانے اور ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر شمالی غزہ پر وحشیانہ حملے کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت میں دو فلسطینی شہید، دو زخمی

اسرائیلی فوج کے توپ خانے اور ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر شمالی غزہ پر وحشیانہ حملے کیے ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور ڈرون طیاروں کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی عزالدین قسام بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات بھی شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پر بمباری کی تھی جس میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا لیکن کوئی شخص شہید یا زخمی نہیں ہوا۔اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ مختلف بہانوں سے آئے دن اس علاقے پر زمینی اور فضائی جارحیت بھی کرتا ہے۔غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔