امریکہ کے حملے میں24 افغان پولیس اہلکار ہلاک وزخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332799-امریکہ_کے_حملے_میں24_افغان_پولیس_اہلکار_ہلاک_وزخمی
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی فائرنگ سے جہاں بے گناہ عوام قربانی بن رہے ہیں وہیں اس ملک کی فورسز بھی محفوظ نہیں ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۳:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے حملے میں24 افغان پولیس اہلکار ہلاک وزخمی

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی فائرنگ سے جہاں بے گناہ عوام قربانی بن رہے ہیں وہیں اس ملک کی فورسز بھی محفوظ نہیں ہیں۔

افغانستان میں امریکی فوج نے افغان پولیس کی چوکی پر بمباری کر دی، حملے میں9 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔

نائب ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبے لوگر میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں امریکی فورسز سے مدد کے لیے کہا گیا تاہم امریکی فورسز نے افغان پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔

ادھر نیٹو نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا۔

یادرہے کہ طالبان نے پیر کی رات لوگر کے ضلع ازرا پرحملہ کیا تھا۔ حملہ آوروں اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں اور افغان اہلکاروں سمیت 35افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔