اسرائیلی بربریت کے خلاف اسرائیلی علاقوں میں 220 راکٹ فائر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332864-اسرائیلی_بربریت_کے_خلاف_اسرائیلی_علاقوں_میں_220_راکٹ_فائر
فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی بربریت کے خلاف اسرائیلی علاقوں میں 220 راکٹ فائر

فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے۔

فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 11 صیہونی زخمی ہوئے اور خوف و وحشت کی وجہ سے سیکڑوں صیہونی اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب بھاگ گئے۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے اعلان کے مطابق راکٹ حملوں میں سدیروت، رعیم، یفتاح اور زیکیم اور ایریز علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی ہر قسم کی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔