غرب اردن میں صیہونی فوجی ہلاک
Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع نے غرب اردن میں ایک صیہونی فوجی کے مارے جانے کی خـبر دی ہے۔
فلسطنیی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق جمعرات کی شب ایک فلسطینی نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں واقع گلعاد ٹاؤن میں ایک صہیونی فوج کو اپنی گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کے اضافے دستے علاقے میں روانہ کردیئے گئے تاکہ صیہونی فوجی کو ہلاک کرنے والے فلسطینی شہری کو تلاش کیا جا سکے۔
حماس اور فلسطینی کاز کے لیے جدوجہد کرنے والی دیگر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونیوں کے مجرمانہ اقدامات پر فطری ردعمل ہے۔
ٹیگس