پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت 240فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i334153-پرامن_واپسی_مارچ_پر_صیہونی_جارحیت_240فلسطینی_زخمی
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 240 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت 240فلسطینی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 240 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 240  فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں  بچے بھی ہیں۔

گذشتہ 23 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 19 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔