عراق کے پارلیمانی اسپیکر کا انتخاب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i335011-عراق_کے_پارلیمانی_اسپیکر_کا_انتخاب
عراق میں محمد الحلبوسی کو اراکین کی واضح اکثریت سے پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق کے پارلیمانی اسپیکر کا انتخاب

عراق میں محمد الحلبوسی کو اراکین کی واضح اکثریت سے پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سینیئر ترین رکن پارلیمنٹ محمد الزینی کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے تشکیل پانے والے اجلاس میں محمد الحلبوسی کو اراکین کی واضح اکثریت سے پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں آٹھ امیدواروں کا اسپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا گیا مگر پھر ایک ایک کر کے بعض امیدواروں منجملہ اسامہ النجیفی،طلال الزوبعی، محمد التمیم، احمد عبداللہ الحبوری اور رعد الدہلکی نے اپنے نام واپس لے لئے اور رائے شماری کے اعلان کی بنیاد پر، جس میں خالد العبیدی کو نواسی اور محمد الخالدی کو صرف چار ووٹ ملے، محمد الحلبوسی کو ایک سو انہتّر ووٹوں سے اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

انھیں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے قریبی دھڑے الفتح کی حمایت حاصل تھی۔