غزہ پٹی، خان احمر میں فسلطینیوں پر محدویت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i335701-غزہ_پٹی_خان_احمر_میں_فسلطینیوں_پر_محدویت
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔

صیہونی فوجیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی پتنگ تحریک کو خطرہ قرار دیتے ہوئے بارہا غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کا یہ مارچ تیس مارچ یوم الارض کے موقع سے مسلسل جاری ہے۔