سعودی جیل میں معروف عالم دین کا انتقال
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i335751-سعودی_جیل_میں_معروف_عالم_دین_کا_انتقال
سعودی ذرائع نے اس ملک کےممتاز اور مشہور عالم دین سفرالحوالی کی سعودی جیل میں انتقال کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی جیل میں معروف عالم دین کا انتقال

سعودی ذرائع نے اس ملک کےممتاز اور مشہور عالم دین سفرالحوالی کی سعودی جیل میں انتقال کی خبر دی ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق  مشہور عالم دین سفرالحوالی سعودی فورسز کی جانب سے گرفتار ہونے کے بعد سخت بیمار تھے اور سعودی عرب کی جانب سے ان کا علاج معالجہ نہ کرانے کی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

 سفرالحوالی کو جولائی کے مہینے میں مسلمان اور مغربی تمدن نامی کتاب کی اشاعت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ اس کتاب میں انہوں نے امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے اور اربوں ڈالر خرچ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

14 اگست کو بھی سعودی مخالفین نے کہا تھا کہ سلیمان الدویش جو مبلغ تھے جیل میں ایذا رسانی کی وجہ سے اس دنیا سے کوج کر گئے تھے۔