افغانستان میں امن مذاکرات کو دھچکا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i335985-افغانستان_میں_امن_مذاکرات_کو_دھچکا
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امن مذاکرات کو دھچکا

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

افغانستان میں امن مذاکرات کو ایک اور دھچکا لگ گیا، طالبان نے امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات کے لیے ہم نے کسی کو اختیار نہیں دیا۔

طالبان کاکہنا تھا کہ امریکا نے کبھی ہم سے تعاون نہیں کیا، امریکی طیارے تب بھی ہم پر بمباری کرتے ہیں جب ہم داعش کے خلاف لڑ رہے ہوتے ہیں، تاحال طالبان نے اپنے کسی کمانڈر کو امریکا سے مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔