متحدہ عراق کا حامی ہوں: عراق کے نئے صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i336043-متحدہ_عراق_کا_حامی_ہوں_عراق_کے_نئے_صدر
عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عراق کا حامی ہوں: عراق کے نئے صدر

عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔

عراق کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں برہم صالح نے کہا کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عراق کی ارضی سالمیت اور آزادی کا تحفظ کروں گا۔ عراق کے نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ پوری عراقی قوم کے صدر ہیں اور ملک کو بحران سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کل عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کیا تھا ۔ انھیں 219 ووٹ ملے۔