واپسی مارچ پر اسرائیل کی جارحیت 3 شہید 376زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i336219-واپسی_مارچ_پر_اسرائیل_کی_جارحیت_3_شہید_376زخمی
اٹھائیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم 3 فلسطینی شہید اور 376 دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • واپسی مارچ پر اسرائیل کی جارحیت 3 شہید 376زخمی

اٹھائیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم 3 فلسطینی شہید اور 376 دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  جمعہ کو ہونے والے اٹھائیسویں واپسی مارچ میں 376 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 30 بچےاور4 خواتین  شامل ہیں۔۔زخمی ہونے والوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 

رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔

30 مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک 200سے زائد فلسطینی شہید اور21 ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔