عراق کے نئے وزیراعظم نے حلف اٹھالیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337372-عراق_کے_نئے_وزیراعظم_نے_حلف_اٹھالیا
عراق کے نئے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق کے نئے وزیراعظم نے حلف اٹھالیا

عراق کے نئے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

عادل المہدی نے بدھ کی رات عراق کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
عادل المہدی کی جانب سے عراق کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عراقی پارلیمنٹ کے ارکان نے ان کی کابینہ کے چودہ وزرا کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
عراق کے نومنتخب وزیراعظم عادل المہدی نے نئی حکومت کے لئے آئندہ روڈ میپ کو متعارف کرا دیا جس میں عراق کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ عراق ہرگز دوسرے ممالک بالخصوص دوست ملکوں کے خلاف محاذ آرائیاں نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے اپنے دوست ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں۔
اس سے قبل دو اکتوبر کو عراق کے صدر برہم صالح نے اپنے انتخاب کے فورا بعد عادل عبدالمہدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔