سعودی عرب میں سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337440-سعودی_عرب_میں_سول_سوسائٹی_کے_کارکنوں_کی_گرفتاری
شہری اور مذہبی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی حکومت کی شاہی عدالت نے ایک پروفیسر کو قید کی سزا سنائی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری

شہری اور مذہبی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی حکومت کی شاہی عدالت نے ایک پروفیسر کو قید کی سزا سنائی ہے۔

محمد بن سعود یونیورسٹی کے پرو فیسر عبدالعزیز عبداللطیف کو پانچ سال قید کی یہ سزا ایسے وقت میں سنائی گئی ہے جب سعودی حکومت، جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے اپنا دامن مکمل طور پر پاک نہیں کرپائی ہے۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے پروفیسر عبدالعزیز عبداللطیف کو اخوان المسلمین کی حمایت اور حکومت کے خلاف بغاوت جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔