افغانستان میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i338599-افغانستان_میں_12_افغان_سیکیورٹی_اہلکار_ہلاک
افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۶:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار اور 3 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

افغان طالبان نے، جن کے قبضے میں ملک کا تقریباً نصف حصہ ہے، دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔