اقوام متحدہ سے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شام کی شکایت
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام اپنے مراسلوں میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے شام کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کئے جانے پر شکایت کی ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے مراسلے میں تاکید کی ہے کہ مشرقی شام خاص طور سے صوبے دیرالزور کے علاقوں پرامریکی اتحاد کے حملے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں جس سے اس بات کی بھی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے انسانی اقدار کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ہی اس بحران کے طول پکڑنے کی وجہ بنے ہیں۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو جنوبی شام کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے شام کے مختلف اور خاص طور سے مشرقی شام کے علاقوں پر بارہا حملے کئے جاتے رہے ہیں۔