افغان قوم کے ہاتھوں سپر پاور کی شکست
Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان قوم نے ایک اور سپر پاور کو شکست دے دی۔
پاکستان کے شہر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو فورسز نے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اب افغانستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی ہار کو کامیابی میں بدلنے کی کوششیں کررہا ہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ زیادہ بھیک مانگنے کو کامیابی سمجھا رہا ہے حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے سادگی اختیارکرے۔
واضح رہے کہ تقریبا 17 سال بعد اب امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہے اور کسی بھی مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں بلکہ گفتگواور بات چیت ہے۔
ٹیگس