افغانستان کے پہلے عبوری صدر صبغت اللہ مجددی انتقال کرگئے
Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
افغانستان کے پہلے عبوری صدر اور جہادی رہنما صبغت اللہ مجددی ترانوے برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے۔
صبغت اللہ مجددی انیس سو بانوے میں سابقہ سوویت یونین کی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بننے والی نئی حکومت کے پہلے صدر تھے۔ وہ کافی عرصے تک افغان سینیٹ کے چیئرمین بھی رہے۔افغانستان کی نیشنل سالویشن پارٹی کی قیادت کرنے والے صبغت اللہ صبغت اللہ مجددی اکیس اپریل انیس سو پچیس کو کابل میں پیدا ہوئے۔