مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار
Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔
مشرقی افغانستان کے صوبے جلال آباد میں بدھ کے روز ایک دہشت گرد نے خودکش دھماکہ کر کے سولہ افراد ہلاک و زخمی کر دیا۔
ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ننگرہار کے دہشت گردانہ حملے پر افغانستان کی حکومت، قوم اور دہشت گردی کے شکار افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے، ایک ایسا غیر انسانی عمل ہے جسے دہشت گرد گروہ اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لئے انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں ایسی حالت میں بدامنی بڑھتی جا رہی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی افواج اس ملک میں موجود ہیں جنھوں نے قیام امن کے بہانے افغانستان میں ڈیرہ جما رکھا ہے۔
ٹیگس