پھر جارح طاقتوں کے لئے یمن قبرستان بن گیا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i345643-پھر_جارح_طاقتوں_کے_لئے_یمن_قبرستان_بن_گیا_ویڈیو
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فوج کے حملے بدستور جاری ہیں اور حالیہ ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یمنی فوج نے جارح طاقتوں کو زبردست جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فوج کے حملے بدستور جاری ہیں اور حالیہ ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یمنی فوج نے جارح طاقتوں کو زبردست جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے شدید محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اور رضاکار فورس کی طاقت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شدید محاصرے کے باوجود یمنی فوج کے جوان جہاں زمینی حملوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں وہیں یمنی فورسز کے ڈرون حملوں نے تو دشمنوں میں خوف و ہراس طاری کر دیا ہے۔ یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے اب تک اس تحاد کو متعدد ڈرون طیارے مار گرائے ہیں ۔

سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے امریکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی حمایت سے یمن پر حملہ شروع کیا تھا جس میں اب تک 14 ہزار یمنی باشندے شہید ہو چکے ہیں ۔