مزاحمت کے محاذ کا اہم اجلاس + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i345997-مزاحمت_کے_محاذ_کا_اہم_اجلاس_ویڈیو
​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایران، شام اور عراق کے درمیان انسداد دہشتگردی پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے شام پہنچ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran

​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایران، شام اور عراق کے درمیان انسداد دہشتگردی پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے شام پہنچ گئے۔

دمشق پہنچنے پر شام کے نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ کرنل محمود الشوا اور شام میں تعینات ایرانی سفیرجواد ترک آبادی نے ایرانی سپہ سالار کا استقبال کیا۔

دفاعی اور فوجی تعاون کی توسیع، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشورہ کرنے سمیت دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران، عراق اور شام کے درمیان ہم آہنگی اور خطے میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے نئی تجاویز اور حکمت عملی کا حصول ایرانی سپہ سالار کے دورے شام کے اہم مقاصد ہیں۔