سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i346358-سعودی_اتحاد_کے_فوجی_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کا_میزائل_حملہ
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں صوبے مآرب کے علاقے ماس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں صوبے مآرب کے علاقے ماس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ مآرب کے ماس اور جدعان فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل برسائے گئے جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

اس سے قبل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا پر شدید بمباری کی۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔