May ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں الیکشن نتائج کے بعد ہنگامے 6 ہلاک

انڈونیشیا میں الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے اپوزیشن نے انکار کردیا جس کے بعد پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والے اپوزیشن کے سوبیانتو کے حامی احتجاج کر رہے تھے اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو جلا ڈالا۔ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ انتخابی نتائج میں صدر ویدودو 55 فیصد ووٹ لیکر دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ اپوزیشن سوبیانتو کو 45 فیصد ووٹ ملے۔ اپوزیشن امیدوار سوبیانتو نے نتائج تسلیم کرنے سےانکار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس