شامی فوج نے ایسے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i350377-شامی_فوج_نے_ایسے_اسرائیلی_حملے_کو_ناکام_بنایا_ویڈیو
شام کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے بدھ کی صبح درعا کی تل الحارۃ پہاڑی علاقوں میں اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran

شام کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے بدھ کی صبح درعا کی تل الحارۃ پہاڑی علاقوں میں اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

شامی فوج نے 2018 میں تل الحارۃ کے پہاڑی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا ۔ اس پہاڑی سے اسرائیلی کے غاصبانہ قبضے والی جولان کی پہاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے منگل کو شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کی جانب سے اڑائے گئے ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا تھا۔