انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i350709-انڈونیشیا_میں_کشتی_ڈوبنے_سے_17_افراد_ہلاک
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۲:۵۸ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ صوبے جاوا میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق لکڑی کی کشتی سمندر کی بلند موجوں کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔

کشتی پر 57افراد موجود تھے جن میں سے 39کو بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملک میں ہر سال ڈوبنے کے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔