یمن نے اپنی ڈرون طاقت کا مظاہرہ کیا + ویڈیو
یمن جنگ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لئے دلدل بنتی جا رہی ہے ۔
یمنی فوج اور رضا کار فورس نے اپنی ڈرون طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
گزشتہ روز یمن کے ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی حکام نے یمنی ڈرونز کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرونز کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یمنی فوج نے یہ جوابی حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب یمنی حکام نے جارح قوتوں کو خبردار کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اپنے وطن کے دفاع میں سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے ٹھیک ٹھیک حملے آل سعود خاندان کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگئے ہیں کیونکہ سعودی فوج اب تک ایسے حملوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ہفتوں کے دوان سعودی عرب کے جیزان اور ابہا نامی ہوائی اڈوں کو متعدد بار ڈرون حملوں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔مذکورہ دونوں ہوائی اڈے یمن پر بمباری کرنے والے سعودی لڑاکا طیاروں کے لاجسٹیک بیس میں شامل ہیں جہاں ان طیاروں کی ری فیولنگ کی جاتی ہے۔