مشرقی عراق میں 4 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353242-مشرقی_عراق_میں_4_داعشی_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف عراق کی سیکورٹی فورس کے حملے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • مشرقی عراق میں 4 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف عراق کی سیکورٹی فورس کے حملے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے دیالہ میں یہ دہشت گرد بعقوبہ کے مشرق میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے دیالہ کے علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ کارروائی کا تیسرا مرحلہ جمعے کو شروع ہو گیا۔

مسلح افواج کی اس کارروائی میں جلولا اور شمالی مقدادیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان ٹھکانوں اور وہاں موجود تمام جنگی سازوسامان اپنے کنٹرول میں لے لیا۔