صنعا میں عید غدیر کا عظیم الشان جشن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353700-صنعا_میں_عید_غدیر_کا_عظیم_الشان_جشن
ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید غدیر خم کا جشن انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • صنعا میں عید غدیر کا عظیم الشان جشن

ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید غدیر خم کا جشن انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے صنعا میں یمنی عوام کے اس عظیم الشان جشن کے پروگرام کو براہ راست نشر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام نے بہت بڑی تعداد میں صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید ولایت یعنی حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب کی ولایت کے اعلان کی سالگرہ کا جشن منایا۔ صنعا کے میئر حمود عباد نے اس موقع پر یمنی عوام کو عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گذشتہ پانچ سے یمن پر سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کیا۔ کل اٹھارہ ذی الحجہ مسلمانوں کی ایک بڑی عید یعنی عید غدیر ہے۔