کابل کی فضا سوگوارجاں بحق افراد کی تعداد80 ہوگئی
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۱ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ کابل میں چار روز قبل کیے گئے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ 180 کے قریب زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت نازک ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں ہفتے کے روز دہشت گرد خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں دھماکہ کیا تھا، دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
ٹیگس