کابل کی فضا سوگوارجاں بحق افراد کی تعداد80 ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353829-کابل_کی_فضا_سوگوارجاں_بحق_افراد_کی_تعداد80_ہوگئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۱ Asia/Tehran
  • کابل کی فضا سوگوارجاں بحق افراد کی تعداد80 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ کابل میں چار روز قبل کیے گئے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ 180 کے قریب زخمی اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت نازک ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں ہفتے کے روز دہشت گرد خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں دھماکہ کیا تھا، دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔