سعودی عرب پر میزائلوں کی بارش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354178-سعودی_عرب_پر_میزائلوں_کی_بارش
یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر میزائلوں کی بارش

یمنی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ پر جہازوں کے آشیانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے دفاعی حملوں میں اضافہ کرکے سعودی عرب پر واضح کردیا ہے کہ وہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکتا اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شکست یقینی ہے۔