حزب اللہ نے اسرائیل کا ایک اور ڈرون مار گرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354703-حزب_اللہ_نے_اسرائیل_کا_ایک_اور_ڈرون_مار_گرایا
صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے لبنان میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیل کا ایک اور ڈرون مار گرایا

صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے لبنان میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کا جاسوس طیارہ حزب اللہ نے مار گرایا ہے۔صیہونی فوج نے دعوی کیا کہ مارگرایا جانے والا ڈرون طیارہ معمولی نوعیت کا تھا اور کسی خاص مشن پر نہیں تھا اس لئے اس کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔
 
ادھر حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی صبح ملک کی سرحدوں میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مناسب ہتھاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کا یہ ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے علاقے رامیہ میں مارگرایا گیا۔