کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 36 عزادار شہید ، 122 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354766-کربلا_میں_اژدھام_اور_بھگدڑ_سے_36_عزادار_شہید_122_زخمی
مقدس شہر کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 31 زائرین شہید ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۶ Asia/Tehran
  • کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 36  عزادار شہید  ، 122 زخمی

مقدس شہر کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 31 زائرین شہید ہو گئے ہیں۔

عراق کے مقدس شہر کربلا ذرائع کے مطابق حادثہ بھگدڑ مچنے اور ایک دیوارکے گرنے کی وجہ سے باب الرجا کے نزدیک پیش آیا۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ عاشورہ کی دو پہر زیادہ اژدہام کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔عراق کی وزارت صحت نے اس سے قبل سولہ افراد کے  شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔

حادثے کی وجہ زائرین کے حد سے زیادہ اژدھام کو قرار دیا گیا ہے۔