استقامت ملت فلسطین کا واحد راستہ ہے: جہاد اسلامی
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ استقامت اور جدوجہد فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور فلسطین کے عوام اس استقامت کی بنیاد اور محور محور ہیں
جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے سنیچر کو غزہ پٹی میں جہاد اسلامی کے بتیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں فلسطینی شہداء ، قیدیوں اور زخمیوں کی راہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینی قیدیوں کی زندگی کے ساتھ جارحیت ملت فلسطین کے خلاف اعلان جنگ ہے۔زیاد النخالہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تحریک جہاد اسلامی ہمیشہ ہی فلسطین کی عظیم قوم کا اٹوٹ حصہ رہی ہے کہا کہ محاصرے اور مالی و سیاسی استحصال کے باوجود جہاد اسلامی ، اپنے ثابت قدم جوانوں اور قوم کے دم پر دنیا کی تمام قوموں کے لئے باعث افتخار بن گئی ہے۔فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ قاتلوں سے مدد مانگنا اور ان کے سامنے خود کو ذلیل کرنے سے فلسطینی عوام کا قتل عام بند نہیں ہوگا کہا کہ فلسطینی استقامت آج اپنی پائداری سے ملت فلسطین کو قتل عام سے بچائے ہوئے ہے۔زیاد النخالہ نے کہا کہ ملت فلسطین ، آج بھی پورے فلسطین پر اپنے حق کی دعویدار ہے اور تمام فلسطینی ایک قوم ہیں چاہے وہ وطن میں ہوں یا وطن سے باہر ہوں۔