عراقی حکومت اور قوم کی زائرین کی مہمان نوازی کا شکریہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i356748-عراقی_حکومت_اور_قوم_کی_زائرین_کی_مہمان_نوازی_کا_شکریہ
ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے عراقی ہم منصب طاہر حسن یاسر الیاسری سے ٹیلی فونی گفتگو میں عراقی قوم اور حکومت کی جانب سے زائرین کی مہمان نوازی اور اربعین حسینی کے شاندار انعقاد کی قدردانی کی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • عراقی حکومت اور قوم کی زائرین کی مہمان نوازی کا شکریہ

ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے عراقی ہم منصب طاہر حسن یاسر الیاسری سے ٹیلی فونی گفتگو میں عراقی قوم اور حکومت کی جانب سے زائرین کی مہمان نوازی اور اربعین حسینی کے شاندار انعقاد کی قدردانی کی

ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ عراقی حکومت اور قوم کی باہمی یکجہتی اور مراجعین کرام کے موثر کردار سے اس ملک میں فلاح و آسائش اور امن و سیکورٹی میں روز بروز فروغ پیدا ہوگا۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران اور عراق کے وزارتخانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا کر دونوں قوموں اور حکومتوں کے روابط میں فروغ کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

بیس صفر مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم منایا گیا۔

اس موقع پرعراق میں نجف سے کربلا تک ہونے والے ملین مارچ میں دنیا بھر کے اٹھارہ ملین سے زیادہ زائرین نے شرکت کی۔ اس سال اربعین حسینی کے ملین مارچ میں حصہ لینے والے ایرانی زائرین کی تعداد پینتیس لاکھ تھی۔