ترکی کی داعشی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i357687-ترکی_کی_داعشی_قیدیوں_کو_رہا_کرنے_کی_دھمکی
ترکی کے صدر نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو داعشی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ترکی کی داعشی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی

ترکی کے صدر نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو داعشی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو داعش دہشگردوں کو اس ملک کی جیلوں سے آزاد کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ یہ افراد جیل سے رہا ہونے کے بعد یورپ میں اپنے گھروں میں جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے ملاقات میں کہیں گے کہ واشنگٹن نے شام میں محفوظ علاقے کے قیام کے سمجھوتے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ 
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ، اپنے ہم منصب کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ 
ترکی اور امریکہ کے صدر کے مابین ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔